نوشہرہ ورکاں، استاد کے عالمی دن کے موقع پر "میرے محسن تجھے سلام" کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 17:44

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نوشہرہ ورکاں میں استاد کے عالمی دن کے موقع پر "میرے محسن تجھے سلام" کے عنوان سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد نجی مارکی میں کیا گیا جس کا انعقاد انجمن اساتذہ پاکستان نے کیا ۔تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنر محسن ڈھلوں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب اسمبلی عاکف طاہر، سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید سبطین مظہر اور مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان ندیم اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد وہ شمع ہے جو جل کر دوسروں کو روشنی دیتا ہے استاد قوم کا محسن اور معمار ہے جو ہیرے کو تراشتا ہے، اساتذہ کی خدمات کا جتنا بھی اعتراف کیا جائے وہ کم ہے ،قوموں کا مستقبل استاد کے ہاتھ میں ہے اور دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اساتذہ کا احترام کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

معزز مہمانان خصوصی نے پروگرام کے منتظمین رانا محمد شاذب، اطہر نذیر، اشفاق علی ڈوگر اور صدام انور دھوتھڑ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ایسے ایونٹس جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ اساتذہ کرام، وکلاء، صحافی برادری سے شیخ منیر احمد آزاد چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں،اقبال صدیق سدھو سمیت چیئرمین فیڈرل یونین اف جرنلٹس ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد پیرا فورس کے جوان بھی شریک تھے۔\378