فلی فنڈڈ سٹڈی پروگرام کے لئے ذہین اورمستحق طلبا سے درخواستیں طلب

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے فلی فنڈڈ سٹڈی پروگرام کے لئے ذہین اورمستحق طلبا سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

پروگرام معاشی حالات کے باعث تعلیم جاری نہ رکھ سکنے والے طلبا کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جس کے لئے تمام ترفنڈنگ حکومت پاکستان کرے گی۔سکالرشپ ایچ ای سی سے منظور شدہ تعلیمی اداروں کے طلبا کو فراہم کیا جائے گا،انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں زیرتعلیم طلبہ سکالرشپ کیلئے اہل ہوں گے،ماہانہ فیس اور کتابوں سمیت تمام تعلیمی اخراجات سکالرشپ میں شامل ہوں گے۔