فیصل آباد،موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 1 جاں بحق، 2 شدید زخمی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 18:47

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)فیصل آبادچک نمبر 653، جڑانوالہ، موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 1 جاں بحق، 2 شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیصل آبادملتان سے لاہور جانے والا ایک ٹرک ڈرائیور نیند آنے کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا* اور موٹروے کے کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نوید ولد طاہر علی، عمر 37 سال، ساکن 79 چک عارف والا، پاکپتن(جاں بحق) محمد آصف ولد عمر حیات، عمر 23 سال، ساکن چک 269 جی بی، ٹوبہ ٹیک سنگھ* (شدید زخمی) غلام عباس ولد سلامت علی، عمر 23 سال، ساکن چک 31 آر بی، ننکانہ صاحب* (شدید زخمی) ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا-جاں بحق شخص کی میت بھی ضروری کارروائی کے بعد جڑانوالہ ہسپتال منتقل* کر دی گئی ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ نیند کی حالت میں گاڑی چلانے سے گریز کریں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔