تربت یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کے طالب علم شاہ میر کی کیچ کلچرل فیسٹیول کے میوزیکل مقابلے میں پہلی پوزیشن

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:15

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ تعلیم کے طالب علم شاہ میر نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیچ کلچرل فیسٹیول کے میوزیکل مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ فیسٹیول یکم تا 3 اکتوبر 2025 تک تربت میں منعقد ہوا۔اس کامیابی پر یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ نے شاہ میر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی بہترین کارکردگی کو ادارے کے لیے اعزاز قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں یونیورسٹی آف تربت نے 19 ستمبر 2025 کو اپنی میوزک اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک میوزیکل آڈیشن پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں طلبہ نے بھرپورشرکت کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کی ٹیم اورتربت یونیورسٹی کے میوزک اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر سالم سید کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا -یادرہے کہ وائس چانسلرکی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام مختلف اسٹوڈنٹ کلبز اورسوسائیٹیز ہم نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور طلبہ کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے موثر پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :