لیاری ٹائون کے 300 ایجوکیشن اور 86 میڈیکل کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،اشرف اعوان

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) پیپلز یونٹی آف ڈی ایم سیز ایجوکیشن یونٹ کے وفد نے صدر اشرف اعوان سے ملاقات کی۔وفد نے بتایا کہ 2012 سے لیاری ڈویڑن میں 300 ایجوکیشن اور 86 میڈیکل کے ملازمین کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں۔کم از کم تنخواہ 43 ہزار کی بجائے 37 روپئے ہر ماہ تاخیر سے 15 تاریخ کے بعد ادا کی جاتی ہے۔جس سے ان ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان ملازمین میں سے 120 ملازمین کو عدالت نے جون 2025 میں 3 ماہ کے اندر مستقل کرنے کاحکم دیا تھا۔لیکن انتظامیہ خصوصاً میونسپل کمشنر توہین عدالت کررہے ہیں۔لہذا اس سلسلے میں ایجوکیشن اور میڈیکل کے ملازمین کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اشرف اعوان نے وفد کو بتایا اس سلسلے میں توہین عدالت کی کاروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔اور کم ازکم تنخواہ کا اطلاق بھی کروایا جائے گا۔انہوں نے وزیر بلدیات،چیف سیکریٹری سندھ ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،چیئرمین لیاری ٹاون،میونسپل کمشنر سے اس سلسلے میں ضروری کاروائی کی جائے۔