چمن، باب دوستی بارڈر پر وًن ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت آمدورفت کو ریگولائز

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 20:15

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)بابِ دوستی بارڈر پر وًن ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت آمد و رفت کو ریگولائز کر دیا گیا ۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) اسٹیشن آفسر راحیل رضا کے مطابق پاک افغان بارڈر پر مالیاتی جرائم کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے، کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 12 گروہ گرفتار کیے جا چکے ہیںاسٹیشن آفسر راحیل رضا کے مطابق مالیاتی جرائم میں ملوث افراد سے پاکستانی اور مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

راحیل رضا کے مطابق پاسپورٹ ٹریولنگ کے تحت دوطرفہ پیدل آمد و رفت 8 ہزار سے تجاوز کر گئی، مسافروں کی سہولت کے لیے انٹری اور ایگزِٹ کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر 16 کر دیے ہیں۔