فیصل آباد،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نشاط آباد پل، سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ڈالہ گاڑی کی بریک فیل ہو گئی۔ گاڑی پیدل شخص کو روندتے ہوئے سامنے سے آتی ہوئی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں ایک شخص مظفر ولد عبد الرحیم، عمر 56 سال ساکن گلی نمبر 10، نصیر آباد، نشاط آباد، فیصل آباد جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد عبدالجبار ولد حسن علی، عمر 70 سال ، رحمان علی ولد ذوالفقار علی، عمر 26 سال ساکنین عثمان ٹاؤن زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا۔جاں شخص کی نعش ضروری کارروائی کے بعد پولیس تھانہ سرگودھا کے عملے کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کر دی گئی۔