ڈیرہ اسماعیل خان ،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ محمد ابوبکر کی صدارت میں امن کمیٹی کا اجلاس قلعہ اقبال گڑھ میں منعقد ہوا، اجلاس میں امن کمیٹی کے سربراہ سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم قصوریہ نے بھی شرکت کی ، جبکہ وفد میں علمائے کرام ، تاجران ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، سماجی نمائندگان سمیت 40اراکین نے شریک تھے ، جن میں علامہ رمضان توقیر ،ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار قیضار خان میانخیل ،سابق ایم پی اے مظہر جمیل خان علیزئی،قاری خلیل احمد سراج ،قاری محمد عمیر فاروقی،مخدوم الطاف حسین شاہ،چوہدری شاہد راج،مولانا عابد فاروقی،شفیق رضوی،ملک مشتاق احمد ڈار،چوہدری محمد جمیل،مفتی عبد الوحید قریشی اور محمد شریف چوہان شامل تھے،اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اسٹیشن کمانڈر نے اپنے خطاب میں پاک فوج اور عوام کے باہمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے مقامی عمائدین کا تعاون ناگزیر ہے۔امن کمیٹی کے اراکین نے پاک فوج کے ساتھ اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور قیامِ امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔\378