وزیر صحت خیبر پختونخوا کا مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی وارڈ کا دورہ

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمان نے گزشتہ روز مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کے وارڈ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے ڈینگی وائرس کو روکنے کےلیے ہر ممکنہ کوشش کی ہدایات جاری کئے۔ضلع مردان کے پارلیمینٹرین افتخار علی مشوانی، ظاہر شاہ طورو اور عبدالسلام آفریدی بھی صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :