ممتاز عالم ِدین علامہ ابو الخیر محمد اللہ بخش سیالوی کے والدین کے سالانہ عرس کا انعقاد

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) ممتاز عالم ِدین علامہ ابو الخیر محمد اللہ بخش سیالوی کے والدین مرحومین کا سالانہ عرس جامع مسجد مدینہ سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ حبیب نواز سیالوی،صاحبزادہ بہاؤلدین نقش بندی،پیر مشتاق احمد شاہ،صاحبزادہ عزیز چاچڑ شریف، پیر رانا محمد افضل سیفی، پیر قاری محمد حنیف سیالوی، قاضی نگاہِ مصطفی چشتی،علامہ انعام اللہ جلالی،قاری خضر سلطانی،علامہ عبداللہ سعید ہاشمی،مفتی محمد سلطان سیالوی،علامہ احمد شفیق طاہر سیالوی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی جبکہ مدرسہ کے طلبہ نے قرآ ن خوانی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

خصوص خطاب مفتی فرید الدین محمدی اشرفی سیالوی نے مسئلہ ایصال ثواب پر کیا۔ آخر میں مرحومین کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔