Live Updates

چنیوٹ ،حکومت پنجاب سیلاب زدگان کی مدد کرر رہی ہے سیلاب زدگان کا نقصان مریم نواز کی حکومت میں پورا ہوگا ، شیخ قیصرمحمود چنیوٹی

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) سیلاب زدگان کی مدد حکومت پنجاب بڑھ چڑھ کر رہی ہے سیلاب زدگان کا سارا نقصان مریم نواز کی حکومت میں پورا ہوگا ، ان خیالات کا اظہارپاکستان کے مایہ ناز تاجر و صنعتکارسیاسی سماجی کارکن شیخ قیصرمحمود چنیوٹی المعروف جاپان والے نے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال آنے والا سیلاب تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا اس سیلاب نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے ، مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر امداد کررہی ہے، ایک سوال کے جواب میں شیخ قیصرمحمود نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان چنیوٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو چنیوٹ کی عوام کیلئے الیکڑک بسیں چلائی جارہی ہیں ،اس سے ملازم اور روزگار طبقہ کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی بڑے پیمانے پر مستفید ہوں گے ۔

چنیوٹ کی تاریخ میں ن لیگ کی طرف سے دیا جانا والا سب سے بڑا پیکج ہے دوسری جانب چنیوٹ سے فیصل آباد روڈ بھی ون وے تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات