Live Updates

سعودی عرب،بارش کے بعد سیلابی صورتحال، القنفذہ میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا گیا

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)سعودی عرب میں بارش کے بعد سیلابی صورتِحال پیدا ہو گئی ہے۔مملکت کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق سعودی شہر القنفذہ میں ریلے میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق باحہ اور مکہ مکرمہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات