یوکرین کو ٹوماہاک میزائلوں کی فراہمی امریکا کے ساتھ ماسکو کے تعلقات تباہ کر دے گی، روسی صدر

پیر 6 اکتوبر 2025 10:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کیے تو اس سے روس اور امریکا کے تعلقات تباہ ہو جائیں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ یہ قدم ’’روس۔

(جاری ہے)

امریکا تعلقات کو مٹا دے گا یا کم از کم وہ مثبت رجحانات جو حال ہی میں نمودار ہوئے تھے، ختم کر دے گا۔

چند روز قبل بھی روسی صدر نے خبردار کیا تھا کہ طویل فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیار یوکرین کو فراہم کرنے سے روس اور امریکا کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا جنگ کی صورتِ حال پر بڑا اثر نہیں ہوگا کیونکہ روسی فوج سست مگر مسلسل پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔