فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال کو سیالکوٹ میں فارورڈ سپورٹس نے تیار کیا ہے ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

پیر 6 اکتوبر 2025 13:10

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال  کو سیالکوٹ میں فارورڈ سپورٹس ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)نے فخر کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل میچ بال کو سیالکوٹ میں فارورڈ سپورٹس نے تیار کیا ہے جس سے پاکستان کا مثبت تشخص پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہے جو انتہائی خوش آئند ہےجس کی اس وقت ہمیں ضرورت بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیڈاس کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا یہ بال میزبان ممالک کینیڈا، میکسیکواور امریکہ کے اتحاد کی علامت ہے۔

یہ سیالکوٹ کے لیے ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جس نے 2014، 2018، 2022 اور اب 2026 کے لئے ورلڈ کپ کے آفیشل میچ گیندوں کی تیاری کی میراث کو جاری رکھتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خیال رہے کہ یہ بات نہ صرف ہمارے لیے باعث فخر ہے بلکہ اس سے ہمار ےوطن عزیز پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوا ہے اوریہ پاکستان کے زرمبادلہ کمانے کا بھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔