پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت فریقین سے رپورٹ طلب

پیر 6 اکتوبر 2025 15:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) لاہورہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پروفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

لاہورہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :