فلسطین کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار صرف فلسطینی عوام کو ہے، امیرافضل اعوان

پیر 6 اکتوبر 2025 15:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی ناظم رابطہ میڈیا امیر افضل اعوان نے کہا کہ عالمی امن کے اسرائیلی مظالم کے خاتمہ کے ساتھ فلسطین کے مسئلہ کا حل فلسطین کے باسیوں کی رائے کے مطابق کروایا جائے اور انہیں ان کے بنیادی انسانی حقوق فراہم کئے جائیں کیوں کہ اس کے بغیر عالمی امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار صرف فلسطینی عوام کو ہے، اہل غزہ کی جبری بے دخلی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے اس لئے اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے، اسلامی ممالک اہل غزہ کے حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جب تک فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کا خاتمہ نہ ہو اور فلسطینیوں کو ان کا حق خودارادیت اور مکمل آزادی نہیں ملے اس وقت تک امت مسلمہ آواز بلند کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت فوری رکنی چاہئے اور امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے مسلم ممالک کو آگے بڑھنا چاہئیِ مسلم ممالک کو اہل غزہ کے حقوق کی پاسداری کیلئے ذمہ داری لینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :