ڈپٹی کمشنر چکوال کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات ،مسائل سنے

پیر 6 اکتوبر 2025 18:52

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو نظر انداز نہ کیا جائے اور ہر معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔

(جاری ہے)

اوپن ڈور پالیسی حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جس کا مقصد عوام کو ان کے مسائل حل کے لئے برائے راست اور فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت شہری کھل کر اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کر سکتے ہیں اور موقع پر ہی ان کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شروع کی گئی ہے۔تاکہ شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کر سکیں اور انہیں فوری ریلیف فراہم ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔