]ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام

پیر 6 اکتوبر 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول، موہنی روڈ، لاہور کے طلباء اوراساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور امریکن گرائمر سکول، سمال انڈسٹریز سوسائٹی،ڈی ایچ اے،لاہورکے طلبا وطالبات ا ور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہور کے دی گریس سکول، فاطمہ کیمپس ، احمد ٹائون ،گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ، رسالہ بازار،گورنمنٹ ہائی سکول، رائے ونڈ ،لاہور،کاوزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد243 تھی