پشاور میں فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا نارتھ) کے زیر اہتمام فیوچریوتھ لیڈرزکانفرنس، مختلف اضلاع کے طلبہ نے شرکت کی

منگل 7 اکتوبر 2025 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) پشاور میں فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام فیوچریوتھ لیڈرزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، خیبر، مہمند، چترال، صوابی اور شانگلہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا (نارتھ) نے شرکاء سے تفصیلی گفتگوکی ۔ انہوں نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے مؤثر کردار کو سراہا۔شرکا نےدفاع وطن کےلئے پاک فوج کی قربانیوں کو شاندارخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :