ْڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی زیر نگرانی جعلی دودھ بنانے والے یونٹس پر چھاپہ

منگل 7 اکتوبر 2025 17:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی زیر نگرانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز)، ڈائریکٹر آپریشنز (سنٹرل)، ڈی ایس پی سرکل چونیاں اور دیگر پولیس حکام کے ہمراہ گلفام اور سقلین دودھ کی جعلی تیاری میں ملوث یونٹس پر کارروائی کی۔ اس موقع پر فوڈ سیفٹی ٹیم چونیاں کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں خوراک کی حفاظت، ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملاوٹی اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔بعد ازاں، ڈائریکٹر جنرل نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اے ڈی سی جی، اے ڈی سی آر اور ایس پی انویسٹی گیشن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈی جی نے ہدایت کی کیس کی تفتیش کو شفاف، موثر اور قانونی تقاضوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔ مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خالص خوراک کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور خوراک سے جڑے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :