فیصل آباد پولیس نے چار افراد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 7 اکتوبر 2025 17:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے4افراد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ستیانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے چار افراد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم انیس الرحمن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ستیانہ انسپکٹر آفتاب احمد نے ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم انیس الرحمن کو گرفتار کیا۔

ملزم انیس نے چند ماہ قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ دشمنی کی بناء پر علیم شاہد، صنم سلطان، زوہیب اور سلامت علی چار افراد کو قتل جبکہ عتیق اور سیف الرحمان کو بذریعہ فائرنگ مضروب کیا تھا۔تھانہ ستیانہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزیدقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔