شلپا شیٹی نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ بارے بیان ریکارڈ کروادیا

منگل 7 اکتوبر 2025 23:00

شلپا شیٹی نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ بارے بیان ریکارڈ کروادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے 60کڑوڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے بیان ممبئی پولیس کو ریکارڈ کروادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم سٹارو کاروباری شخصیت شلپا شیٹی نے ممبئی پولیس کے اکانومک اوفینس ونگ کے دفتر میں بیان ریکارڈ کروایا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اداکارہ نے ساڑھے 4 گھنٹے تفتیشی افسران کے سوالات کے جوابات دیئے۔

(جاری ہے)

ای او ڈبلیو اہلکار نے بتایا پولیس نے اداکارہ کے گھر جاکر بھی معاملے کے حوالے تفتیش کی جس میں شلپا شیٹی نے اپنی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے بینک اکانٹ میں ہونے والی مبینہ مشکوک ٹرانزایکشن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انکوئری کے دوران شلپا شیٹی نے کئی اہم دستاویزات فراہم کیں جن کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ممبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اداکارہ شلپا شیٹی اور انکے شوہر کے خلاف 60کروڑ روپے کے فراڈ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔