کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں جاری گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

منگل 7 اکتوبر 2025 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا ہیں کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں جاری گیس کی شدید لوڈشیڈنگ اور گیس کمپنی کی مجرمانہ غفلت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیس کمپنی کی لوڈشیڈنگ افسوسناک اور ناقابل قبول ہے کہ موسم معمولی سرد ہونے سے عوام کو گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

رات 10 بجے کے بعد اور دن کے اوقات میں کویٹہ شہر میں مکمل طور پر گیس کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جو کہ عوام کے صبر کا امتحان ہی نہیں بلکہ بنیادی ضرورت زندگی سے محروم ہیں ہزاروں کی تعداد میں خواتین خانہ، بزرگ شہری، بیمار افراد اور بچے روزمرہ کی بنیادی ضروریات پوری نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نہ کھانا تیار کیا جا سکتا ہے، نہ ہی گھریلو کام ممکن ہیں۔

اس سنگین صورتحال پر نہ صرف عوامی سطح پر غم و غصہ بڑھ رہا ہے بلکہ حکومت کے اداروں گیس پر اعتماد بھی متزلزل ہو رہا ہے۔ گیس کمپنی کے حکام کو عوامی شکایات کے ساتھ ساتھ معزز عدلیہ کے واضح احکامات بھی موصول ہو چکے ہیں، مگر اس کے باوجود کسی قسم کا عملی، مثر اور مستقل حل تاحال فراہم نہیں کیا گیا، جو کہ ادارے کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور غیر ذمہ داری کا کھلا ثبوت ہے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ شہر اور مضافات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ گیس کی بندش میں ملوث ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر گیس لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔پریس ریلیز میں مزید کہا کہ مطالبات کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پرامن احتجاج، دھرنوں اور قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے، اور بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ احتجاجی تحریک شروع کریگی ۔

یہ مسئلہ صرف کوئٹہ کے عوام کا نہیں بلکہ پورے نظام کی ناکامی کا آئینہ دار ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔