ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت مختلف محکموں کے افسران کا اجلاس، عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ

منگل 7 اکتوبر 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی زیر صدارت مختلف محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نالہ ایک کی صورتحال، صفائی، صحتِ عامہ، واٹر فلٹریشن پلانٹس، آوارہ کتوں کے خاتمے، شہر کی خوبصورتی، مارکیٹ مینجمنٹ، فلڈ سروے اور دیگر عوامی فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، عوامی سہولیات سے متعلق اقدامات میں شفافیت اور تسلسل برقرار رکھا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، چیف آفیسران بلدیہ جات، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اربن یونٹ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایم ایس علامہ اقبال میموریل ہسپتال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔