اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

منگل 7 اکتوبر 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سلمان صفدر کو تمام عدالتی فیصلے جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ آپ بتائیے نہ کیا آپ نے ساتھ لیکر جانا ہے ،وہ ضمانت کا معاملہ ہے ایسے تو آپ فیصلے پڑھتے رہیں گے ۔سلمان صفدر نے کہا کہ اس کیس میں انیس گواہان نے بیان قلمبند کرالیے ہیں۔اس دوران سلمان صفدر نے کیس کا حتمی فیصلہ روکنے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسکو دیکھ لیتے ہیں، کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری ہو گا۔