دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ،قصور انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ترجمان

منگل 7 اکتوبر 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاو 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاو 62 ہزار کیوسک ہے اور نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر قصور انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور دریاؤں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریسکیو ،سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :