سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سنگین مقدمہ میں مطلوب فرار ملزمان گرفتار

منگل 7 اکتوبر 2025 21:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) تھانہ پھلورہ پولیس نے ڈگری ہریاں اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سنگین مقدمہ میں مطلوب فرار ملزمان کبیر اور سعد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی نوٹس لیا اور لزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

تھانہ پھلورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں مطلوب پانچ ملزمان میں سے تین حسنین، اختشام اور سمران کو پولیس نے دو روز قبل ہی گرفتار کر لیا تھا۔ملزمان نے پانچ سال قبل نابالغ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔ متاثرہ لڑکی خوف کے مارے خاموش رہی ویڈیومنظر عام پر آنے پر ڈی پی او کے نوٹس پر مقدمہ درج ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے حصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے تمام ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق خواتین و بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو قانون کے مطابق عدالت سے عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :