پی پی ووٹ بینک کیوں کم کررہی اتحاد سے نکلے،شفقت عباس اعوان

کسی دور میں رحمان ملک پی پی ، ایم کیو ایم کی صلح کرواتے تھے، اب ڈیوٹی محسن نقوی کی لگی ہے،پی ٹی آئی رہنما

منگل 7 اکتوبر 2025 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت عباس اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا ووٹ بینک کیوں کم کر رہی ہی اس اتحاد سے نکلے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یا تو بتائے کہ ن لیگ اچھی حکومت کر رہی ہے یا الگ ہوجائے، پی پی اپنا ووٹ بینک کیوں کم کر رہی ہے، اس اتحاد سے نکلے۔شفقت عباس اعوان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں ملک پیچھے جا رہا ہے، پی پی قیادت اس اتحاد سے نکل آئے۔انہوںنے کہاکہ کسی دور میں رحمان ملک تھے، جو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی صلح کرواتے تھے، اب ن لیگ اور پی پی کے درمیان یہ ڈیوٹی محسن نقوی کی لگی ہے۔