اسلام آباد پولیس کی جانب سے جرائم کے انسداد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس،کارکردگی کا تفصیلی لیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت جرائم کے انسداد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان، زونل ایس پیز، ایس پی ڈولفن اور ایس پی سکیورٹی و ایڈمنسٹریشن آپریشنز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام زونز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم، قتل اور اقدامِ قتل میں ملوث ملزمان کے ساتھ ساتھ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے، تمام افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ متحرک گینگز، غیر قانونی اسلحہ، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ جرائم کے انسداد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔