وزیراعلیٰ سندھ کا گھوٹکی میں صحافی کے قتل پر اظہارِ افسوس،قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے آزادیٔ صحافت پر حملے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ طفیل رند کے قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں۔انہوں نے صحافی طفیل رند کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔