بھکرکی تحصیل منکیرہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل، بچے کی پیدائش

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:48

جنڈانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) بھکر کی تحصیل منکیرہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل، بچے کی پیدائش بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سنٹر منکیرہ میں افسوسناک واقعہ، امدادی رقم وصول کرنے آئی حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق سنٹر میں شدید رش اور طویل انتظار کے باعث خاتون بے ہوش ہو گئی، عملہ موقع پر کوئی فوری امداد فراہم نہ کر سکا۔

خاتون کو موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا۔ذرائع کے مطابق سنٹر انچارج اس وقت ڈیوائسز کے حساب کتاب میں مصروف تھا اور اسے خاتون کی حالت کا علم نہ ہو سکا۔ واقعہ انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ BISP سنٹرز پر سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ حاملہ خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے نہ کوئی علیحدہ قطار ہے، نہ بیٹھنے یا سایہ دار جگہ کا بندوبست۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور BISP حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور تمام سینٹرز پر خواتین کے لیے بنیادی طبی سہولیات، پانی اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :