شہدائے آٹھ اکتوبر 2005 کی بیسویں برسی کی تقریبات ڈویژن مظفرآباد بھر میں پورے عقیدت و احترام سے ادا کی گئیں

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) شہدائے آٹھ اکتوبر 2005 کی بیسویں برسی کی تقریبات ڈویژن مظفرآباد بھر میں پورے عقیدت و احترام سے ادا کی گئیں۔ اخباری صنعت کے بے تاج بادشاہ معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری نیوز ایجنسی کے بانی اور جاوید چوہدری پرسنل اسسٹنٹ ہمراہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے والد محترم شہید زلزلہ چوہدری محب اللہ کی بیسویں برسی بھی پوری عقیدت و احترام سے مرکزی ایوان صحافت میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حمد و نعت، قرآن خوانی اور محفل میلاد کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔ جامعہ برکاتیہ بینک روڈ کے طلباء نے قران خوانی کے علاوہ محفل میلاد سجائی۔ محفل میلاد میں امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر،عباس پوڑ،لیاقت بشیر فاروقی نے خصوصی شرکت کی۔محفل میلاد کے اختتام پر شہدائے زلزلہ 2005 سمیت شہید زلزلہ چوہدری محب اللہ کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی علمی ادبی حلقوں کے اکابرین اور صحافتی زعماء سمیت ایوان صحافت کے ذمہ داران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔معروف نعت خوان حضرات نے لگائے عقیدت پیش کیے۔