اسلام آباد بلیو ایریا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈائریکٹر لینڈجاں بحق اور ان کا دوست شدید زخمی ہوگیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) اسلام آباد بلیو ایریا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈائریکٹر لینڈجاں بحق اور ان کا دوست شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد احسان الٰہی ولد حاجی رمضان کھوکھرگھر سے واک کیلئے بلیو ایریا اسلام آباد گئے، جہاں ہوٹل پر دوست کے ساتھ چائے پی کر جب ہوٹل سے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد احسان الٰہی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دوست ڈائریکٹر اشفاق خان شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد احسان الٰہی ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی تھے اورسابق نائب ناظم شاکر الٰہی اور نعمان الٰہی کے بھائی تھے۔\378