ڈپٹی کمشنر بھکر نے سٹی سیوریج سکیم کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حتمی الٹی میٹم دے دیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:36

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) شہریوں کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات دلوانے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سٹی سیوریج سکیم کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حتمی الٹی میٹم دے دیا۔انہوں نے یہ ہدایات سٹی سیوریج سکیم کے تحت سپر بند پر زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کے معائنہ کے دوران جاری کیں۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ اور ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد عمران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ سکیم کے بقیہ کام کو معیاری اور تیز رفتاری کیساتھ سے مکمل کیا جائے تاکہ شہر میں نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا اسے مقررہ ٹائم فریم میں ہر صورت مکمل کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مزید کہا کہ سٹی سیوریج سکیم کی تکمیل سے شہر کے بوسیدہ سیوریج نظام کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگاجس سے نہ صرف مین شاہراہوں بلکہ شہری انفراسٹرکچر کی بحالی و مضبوطی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔\378