ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رامیشا جاوید کا کلر سیداں کا دورہ

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:40

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رامیشا جاوید نے کلر سیداں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ دورے کے دوران انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں اور اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ رامیشا جاوید نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی، لیبارٹری، او پی ڈی اور وارڈز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔بعد ازاں انہوں نے قبرستان اور ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی، اشیائے ضروریہ کے معیار اور ان کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر عوام کو فراہم کریں اور ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :