قا نون کی حکمرا نی اور گڈ گو رننس کے قیام میں محتسب اداروں کا کر دار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، وفاقی محتسب

بدھ 8 اکتوبر 2025 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی، گڈ گورننس اور انصاف کے قیام میں محتسب کے اداروں کا کر دار بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ترجمان کے مطابق وہ گز شتہ روز محتسب اداروں کے ذریعے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے مو ضو ع پر لاہور میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ کا نفر نس محتسب پنجاب اور آ ئی او آ ئی کی نا ئب صدر عا ئشہ حا مد کی میز با نی میں بین الاقوامی محتسب انسٹی ٹیوٹ (آئی او آئی) کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ آ ئی او آ ئی محتسبین اور ثالثی اداروں کی 200 رکنی مضبوط عالمی تنظیم ہے۔ کانفرنس میں آذربائیجان، بحرین، انڈونیشیا، جاپان، کرغزستان، مکائو (چین)، فلپائن، تیمور لیسٹے اور پا کستان میں محتسب اداروں کے سربراہان سمیت بین الاقوامی شرکا کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب نے کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ محتسب اداروں کے کاموں میں ریاستی اداروں کو مزید متحرک، موثر اور عام لوگوں کے فائدے کے لیے ان کی خدمات کو بہتر بنانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے ادارے مساوات، عوام کی خد مت اور انصاف کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔ اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں میں بیان کردہ بنیادی نکات کے مطا بق انسانی حقوق کے تحفظ اور آ زادی، گڈ گورننس اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

وفاقی محتسب نے مزید کہا کہ بدانتظامی سے نمٹنے نیز کارکردگی، نظم و ضبط، خدمات کی فراہمی کے معیار کو فروغ دینے اور معاشرے میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے میں محتسب اداروں کا کر دار انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے۔ اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کے مختلف اقدا مات کا تذکرہ کر تے ہو ئے کہا کہ ادارے کی جانب سے بدانتظامی سے متعلق ازخود نوٹسز مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے میں کا فی مددگار ثابت ہو ئے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ وفاقی محتسب کے مختلف اقدامات بشمول دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہر یوں کا انعقاد اور معا ئنہ ٹیموں کے ذریعے ایسے سر کا ری اداروں کے دورے جن کے خلاف زیا دہ شکا یات آتی ہیں، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں بہت مو ثر ثا بت ہو ئے ہیں، نیز اسی طر ح کے دیگر اقدا مات سے بھی قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ آئی او آئی کانفرنس سے بین الاقوامی مقررین کے علاوہ صوبائی محتسب پنجاب عائشہ حامد، وفاقی انشورنس محتسب، وفاقی ٹیکس محتسب اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہرا سیت نے بھی خطاب کیا۔