ایف آئی اے کی ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی ، غیر قانوی طور پر یورپ جانے والاملزم گرفتار

بدھ 8 اکتوبر 2025 16:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے مسافر کو ملتان ائیرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آی اے کے مطابق مسافر کا تعلق گجرات سے ہے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا جبکہ سفری ریکارڈ کے مطابق مسافر اس سے قبل بھی لیبیا سے ڈی پورٹ ہو چکا ہے ۔ مسافر نے غیر قانونی طور پر لیبیا کے سمندری راستے سے یورپ جانا تھا، مسافر کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔