لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن ختم،شرح میں 540 فیصد اضافہ

یکم ستمبر سے 07 اکتوبر تک ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس پراسیس کروائے

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:31

لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن ختم،شرح میں 540 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر شروع کی گئی7 اکتوبر کو لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی،یکم ستمبر سے 07 اکتوبر تک ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس پراسیس کروائے جبکہ لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے جاری بھرپور مہم کی ڈیڈ لائن مورخہ 07اکتوبر کوختم ہو گئی ،اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا کہ کہ یکم ستمبر سے 07 اکتوبر تک ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس پراسیس کروائے جبکہ لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ 8 سال میں پہلی بار لائسنس بنوانے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ شہریوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس پر جس بھرپور اعتماد اور بھروسہ کا مظاہرہ کیا اس پر وہ شہریوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں ،سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مہم کے دوران ہر ممکن سہولیات فراہم کیں،شہریوں کی آسانی کے لئے وفاقی دارلحکومت میں موجود دو بڑے سنٹرزاور سہولت وینز کو 24/7 شہریوں کے لئے کھلا رکھا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس آج سے بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں شروع کررہی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران سفر اپنا ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں،جن شہریوں نے لائسنس نہیں بنوایا وہ پولیس خدمت مراکز ،ٹریفک دفاتر اور سہولت وینز سے لرنر پرمٹ حاصل کرلیں،لائسنس کے بغیر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :