ٌگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ضلعی سطح پر انسدادِ بدعنوانی کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:11

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ضلعی سطح پر انسدادِ بدعنوانی کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں کالج کے طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مختلف مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں انگلش و اردو تقریر و مضمون نویسی، خطاطی، پوسٹر سازی، اور مختصر فلم سازی شامل تھے۔

(جاری ہے)

مقابلوں کے ججز درورمحمد رضا اور ھوراس سبزل سیمینار میں پروفیسر نوروز اسلم نے شرکاکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مفید رہنمائی فراہم کی جب کالج کے پرنسپل پروفیسر گل جان خالد نے پروگرام کمیٹی اور طالبات کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیانت داری، شفافیت اور اخلاقی اقدار ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں آخر میں ڈویژنل لیول مقابلوں کے لیے منتخب طالبات کے ناموں کا اعلان کیا گی جن میں سومایہ شوکت، عاصمہ لال جان، دردانہ مجید، مہتاب مولا بخش، مہ گالین و گروپ، موسکان، اور گرامل شامل تھے کالج انتظامیہ نے ان طالبات کو ادارے کا فخر قرار دیتے ہوئے ان کی تخلیقی اور تعلیمی صلاحیتوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :