دہشتگردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتے ہیں ، رانا مشہود

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:38

دہشتگردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر تا ہوں، شہدا کے لیے دعائے مغفرت، اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا عزم مزید مضبوط ہوگیا ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ، پاکستان کیجری جوان پاکستان کا فخر ہیں۔