سوات کی تقسیم کے خلاف مالم جبہ عوامی جرگہ، عدالتی چارہ جوئی کا اعلان

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سوات کی تقسیم کیخلاف مالم جبہ عوامی جرگہ کے ممبران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھرپور عدالتی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں لیگل ٹیم کو فوری طور پر سٹے آرڈر حاصل کرنے کے لیے جدوجہد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق ناظم ابرارخان، نیک عمل خان، سید علاالدین باچا اور دیگر مشران نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ضلع کی تقسیم عوام کے ساتھ ناانصافی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔جرگہ ممبران نے اعلان کیا کہ تحصیل چارباغ کے مشران، ٹریڈرز فیڈریشن اور تحصیل کونسل کی جانب سے متوقع پاور شو کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :