پشاور پولیس نے ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پشاور پولیس نے ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ گلبہار خالد آفریدی نے کامیاب کاروائی کے دوران سنیچنگ اور چھینا چھپٹی کی سنگین وارداتوں میں مرکزی ملوث ملزم عبداللہ ولد صدیق خان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سرسید چوک کا رہائشی ہےجس کا تعلق منظم سنیچرز اور راہزن گینگ سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے ایک عدد چھینا گیا موٹرسائیکل، دو عدد قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل عمران اسلم مروت نے مالکان کو ان کے برآمد شدہ موٹرسائیکل، موبائل فونز واپس کردیئے، جنہوں نے تھانہ گلبہار پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس کا شکریہ اداکیا،گرفتار ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔