گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں بیچلر ڈگری پروگرامز کے داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ شروع ہو گئے

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں بیچلر ڈگری پروگرامز کے داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 8 اکتوبر سے شروع ہو گئے، جو 11 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔مجموعی طور پر 3,377 امیدوار اس کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں شرکت کر رہے ہیں، جو یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کی کمپیوٹر لیبارٹریز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پری انٹری ٹیسٹ کے پہلے دن کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، اور امتحانی عمل بخوبی اور شفاف طریقے سے جاری رہا، اور طلبہ نے اساتذہ و عملے کی نگرانی میں ٹیسٹ دیا۔جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے سینیئر فکلٹی و افسران کے ساتھ امتحانی مراکز کا دورہ کیا، وی سی نے کہا کہ داخلے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی بہترین علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کے ذریعے شفافیت کے ساتھ تمام امیدواروں کے لیے برابر مواقع یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :