مچل سٹارک 11 سال بعد بگ بیش لیگ میں واپسی کے لیے تیار ، بابر اعظم کے ساتھ کھیلیں گے

لیگ کا 15واں ایڈیشن 14 دسمبر سے 25 جنوری تک جاری رہے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:21

مچل سٹارک 11 سال بعد بگ بیش لیگ میں واپسی کے لیے تیار ، بابر اعظم کے ساتھ ..
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اکتوبر 2025ء ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک 11 سال کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھربگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سٹارک نے آئندہ سیزن کے لیے سڈنی سکسزرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ لیگ کا 15واں ایڈیشن 14 دسمبر سے 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ 
مچل سٹارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشز سیریز کے ختم ہونے کے بعد اپنی فٹنس کی صورتحال دیکھ کر لیگ میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ پچھلے دو سیزنز کی طرح اس بار بھی سڈنی سکسزرز میں سپلیمنٹری پلیئر کے طور پر شامل ہوں گے۔ 
مچل سٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سکسزرز کی نئی کٹ پہننے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔ سڈنی سکسزرز میرا دل کے قریب ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ہم ایک اور ٹرافی اپنے شائقین کے لیے گھر لے آئیں۔ 
یاد رہے کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے آخری مرتبہ 2014ء میں سکسرز کی نمائندگی کی تھی، جہاں انہوں نے 10 میچز میں20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس بارے میں سڈنی سکسزرز کی جنرل منیجر ریچل ہینز نے سٹارک کی واپسی کو ٹیم کے لیے ایک بڑا موقع قرار دیا اور کہا کہ مچل کی نئی اور پرانی گیند سے خطرناک بولنگ ٹیم کے لیے بہت اہم ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :