جنوبی افریقی فاسٹ بولرکوینا مفاکا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

کوینا مپاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہرہوئے،کرکٹ ساؤتھ افریقا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 اکتوبر 2025 14:00

جنوبی افریقی فاسٹ بولرکوینا مفاکا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اکتوبر 2025ء ) جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کوینا مپاکا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ 
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق فاسٹ بولر کوینا مپاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئے، لزاڈ ولیمز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 
جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کا آغاز 12 اکتوبر سے دو ٹیسٹ میچوں سے ہوگا، اس کے بعد 28 اکتوبر سے تین ٹی ٹونٹی میچز شروع ہوں گے اور 8 نومبر کو ختم ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

 
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 19 سالہ نوجوان نے جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تین ون ڈے میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور 13 ٹی ٹونٹی میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

 

اس سے قبل پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا امکان مسترد کردیا تھا، سلمان علی آغا جنوبی افریقہ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں کپتان برقرار رہیں گے، سلمان آغا ٹی ٹونٹی سیریز میں بیٹنگ آرڈر تبدیل کریں گے، سلمان آغا ٹی ٹونٹی سیریز میں نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔

 
 دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا، اظہر محمود ہیڈ کوچ، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمن سپن بولنگ کوچ، عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔