پاک جنوبی افریقہ سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان

سیریز میں ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی دستیاب ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:10

پاک جنوبی افریقہ سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اکتوبر 2025ء ) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں شان پولاک، عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں۔ 
وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز، جے پی ڈومینی، ورنن فلینڈر شامل ہوں گے۔

 
سیریز میں ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی دستیاب ہوگی۔ 
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ 
پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

 
جنوری 2021 کے بعد یہ جنوبی افریقہ کی پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی جب اسے میزبان ٹیم کے ہاتھوں 2-0 سے شکست ہوئی تھی۔ 
ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیمیں 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک تین میچوں کی T20I سیریز میں حصہ لیں گی جس میں پہلا میچ راولپنڈی میں اور بقیہ دو میچ قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔ 
اس دورے کا اختتام 4 سے 8 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے ساتھ ہوگا۔
تاریخی طور پر پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30 بار ٹکر چکے ہیں، پاکستان نے چھ میچ جیتے، جنوبی افریقہ نے 17 اور سات میچ ڈرا ہوئے۔