ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے، خرم شہزاد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:42

ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ کاسلسلہ جاری ہے۔جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ ستمبر2025میں بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.2ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاہے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3فیصدزیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے۔ مشیرخزانہ نے کہاکہ پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران ترسیلات زرکی مدمیں 9.5ارب ڈالرموصول ہوئے ہیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرصرف پیسہ نہیں بلکہ لچک واستقامت کی بنیادہے۔خرم شہزاد نے کہاکہ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں 38.3 ارب ڈالر ترسیلات زر آئی تھیں اورجاری مالی سال ترسیلات زر کا حجم انشا اللہ 41 ارب ڈالر کا حجم کراس کر جائے گا۔