2022 کے سیلاب مالی امداد تاحال نہیں ملی، پاکستانی ہائی کمشنر

جمعرات 9 اکتوبر 2025 13:38

2022 کے سیلاب مالی امداد تاحال نہیں ملی، پاکستانی ہائی کمشنر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستان کو بحالی کے لیے 16.3 ارب ڈالر درکار تھے اور عالمی وعدوں کے باوجود زیادہ تر مالی امداد تاحال جاری نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے میں لکھے گئے مضمون میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کو 2030 تک کلائمیٹ ایڈاپٹیشن کے لیے 152 ارب ڈالر درکارہوں گے، ترقی پذیر ممالک کو تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے بجائے ہنگامی امداد پر وسائل خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے لکھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنے 100 ارب ڈالر سالانہ کے وعدے کو پورا اور بڑھانا ہو گا، امداد کو قرضوں کے بجائے گرانٹس اور نرم شرائط کے قرضوں کی صورت میں فراہم کیا جائے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ کاپ 28 میں قائم کیا گیا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فوری فعال کیا جائے، 2022 کے سیلا ب کے بعد پاکستان کو بحالی کے لیے 16.3 ارب ڈالر درکار تھے، عالمی وعدوں کے باوجود زیادہ تر مالی امداد تاحال جاری نہیں ہوئی۔