چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر نے کونسل کااجلاس 21 اکتوبر کو طلب کر لیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) چیف جسٹس آزادجموںوکشمیروچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کونسل کا باقاعدہ اجلاس نمبر 110 (نو تشکیل شدہ کونسل کا افتتاحی اجلاس)مورخہ 21 اکتوبر 2025ء بروز منگل بوقت 11:30 بجے دن بمقام سپریم کورٹ ریسٹ ہائوس میرپور میںطلب کیاہے۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں معزز اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا قاری عتیق الرحمان، مولانا سید عتیق الرحمان شاہ اوردیگر متعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے۔ ایجنڈا اجلاس میں نو تشکیل شدہ کونسل کے آئندہ تین سالہ عرصہ تعیناتی کے دوران کونسل کو مزید فعال بنائے جانے کی نسبت معزز اراکین کونسل کی تجاویز، کابینہ کمیٹی آزاد حکومت کی سفارشات کی روشنی میں کونسل اور کونسل سیکرٹریٹ سے متعلقہ طے شدہ امور پر عملدرآمد / جاریہ پیش رفت کے جائزہ اور کونسل کے آئندہ باقاعدہ اجلاس نمبر 111 کے ایجنڈا پر غور شامل ہے۔