پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے چترال اور ہری پور میں ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے این اے 1 چترال، این اے 18 ہری پور کی نشستوں کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درخواستیں 15 اکتوبر تک سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین سیدنیئر حسین بخاری کو ارسال کی جائیں ۔امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ درخواست کے ساتھ پچاس ہزار کا بینک ڈرافٹ ہاؤس نمبر 8 گلی نمبر 19 ایف ایٹ ٹو زرداری ہاؤس اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔